پرانے ریفرنسزکھولنے سے شرمندگی ہی ملے گی ن لیگ

حدیبیہ پیپرزملز اوراتفاق فائونڈریز کیخلاف ریفرنسز جھوٹ کاپلندہ ہیں،مشاہداللہ

حدیبیہ پیپرزملز اوراتفاق فائونڈریز کیخلاف ریفرنسز جھوٹ کاپلندہ ہیں،مشاہداللہ۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ماضی بے داغ اوردودہائیوں کے دوران ان کا کردار قوم کے سامنے ہے نوازشریف یا ان کے خاندان نے کبھی عدالتوں سے ماورا رعایت طلب نہیں کی ۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملز اور اتفاق فائونڈریز کے خلاف ریفرنسز جھوٹ کا پلندہ ہیں ، پیپلز پارٹی کے سابقہ ادوار اورجنرل مشرف کے9سالہ دورمیں ان بے بنیاد مقدمات سے کچھ برآمد نہ کیا جا سکا۔


موجودہ حکومت کوبھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) کوبلیک میل کرنے کیلیے نیب میں موجودان بوسیدہ مقدمات کو استعمال کرناچاہ رہے ہیں ،سیاسی مفاہمت کی پالیسی کرپشن اور بد عنوانی کو تحفظ دینے کیلیے استعمال کی جارہی ہے ،پیپلز پارٹی پر قائم مقدمات کو ختم کرنے کیلیے اسے این آر او کا سہارا لینا پڑا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کیا ۔انہوںنے کہا کہ حکومت جو چاہے کر لے ،ہم حکمرانوں کو من مانیاں نہیں کر نے دیںگے اور موجودہ اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کا منصوبہ ناکام بنائیں گے ۔

Recommended Stories

Load Next Story