جمہوری بساط لپیٹنے پر کمر بستہ خفیہ ہاتھ جلدبے نقاب ہونگےکائرہ
تحریراسکوائرکا خواب دیکھنے والے نہیں جانتے یہ مصر نہیں پاکستان ہے.
حکومت، اپوزیشن، آزاد عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور ذمے دار میڈیا عوامی خواہشات کے محافظ ہیں۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ نظام کو ڈیل ریل نہیں کرنے دیں گے۔
اگر اس میں خرابی ہے تو آئینی راستہ اختیار کیا جائے ، بات سننے کیلیے تیار ہیں ،کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ملک کے 19کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کی توہین کرے ۔ ڈیرہ کائرہ پر عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کو جمہوریت کی پٹری پر چڑھایا ہے اور پارلیمنٹ کا وقار بحال کیا ہے۔
صدرآصف زرداری نے اپنے تمام تر اختیارات پارلیمنٹ کے سپرد کرکے اس کی بالادستی کو مزید بڑھایا ہے ،کوئی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بلیک میل کرکے نظام کو ڈی ریل نہیں کر سکتا اور نہ ہم اس کی اجازت دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی بیلٹ پیپرکے ذریعے ہی ممکن ہے ، جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کی سازش کرنے والے خفیہ ہاتھ جلد بے نقاب ہوں گے۔
اسلام آباد میں تحریرا سکوائر بنانے کے خواب دیکھنے والے یہ نہیں جانتے کہ یہ مصر نہیں بلکہ پاکستان ہے جہاں عوامی جمہوری حکومت برسراقتدار ہے جو اپنی مدت پوری کرکے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شفاف انتخابات کا انعقاد کرانے جارہی ہے ۔
جسے نظام بدلنے کا شوق ہے وہ الیکشن میں حصہ لے اور کامیاب ہوکر اپنی خواہشات کی تکمیل کرے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جمہوری حکومت، ذمے داراپوزیشن، آزاد عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور ذمے دار میڈیا عوام کی خواہشات کے محافظ ہیں، ملک میں کوئی تحریر اسکوائر نہیں بنے گا، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بالائے طاق رکھ کر عوامی مسائل کے حل کیلیے کام کریں۔