جاپان 222 کلوکی ٹونا مچھلی17 لاکھ ڈالرمیں فروخت
مچھلی کوجاپان کے شمال مشرقی سمندر سے پکڑا گیا،بحرالکاہل میں تعدادکم ہورہی ہے.
دارالحکومت ٹوکیو کے مچھلی بازار میں روایتی طور پر بڑی نیلامیوں سے سال کا آغازہوتا ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل
جاپان میں 222 کلوکیایک بلیوفن ٹونا مچھلی 17لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے جو گذشتہ برس نیلام ہونے والی مچھلیوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تقریباً تین گنا ہے۔
دارالحکومت ٹوکیو کے سکوجی مچھلی بازار میں روایتی طور پر بڑی نیلامیوں سے سال کی ابتداء ہوتی ہے۔یہ مچھلی جاپان میں متعدد 'سوشی' ریسٹورنٹوں کے مالک کیوشی کیمورا نے خریدی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ قیمت کچھ زیادہ ہی ہے۔ گزشتہ برس کی نیلامی میں بھی انھوں نے ہی ریکارڈ قیمت ادا کی تھی۔
اس سال ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے والی ٹونا مچھلی کو جاپان کے شمال مشرقی سمندر میں پکڑا گیا تھا۔دنیا کی تقریباً نصف بلیو فن مچھلیاں جاپان میں ہی استعمال کی جاتی ہیں۔بحرالکاہل میں اس نسل کی مچھلی میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔