لانگ مارچ ہوگا پیپلز پارٹی کے اتحادی بھی رہیں گےمشہدی

ایم کیو ایم سے مشاورت ہوتی رہتی ہے،سعیدغنی،اصلاحات کس نے کرنی ہیں،جاوید لطیف.

ہم نے ایسا مجمع پیدا کر دیا جوتبدیلی چاہتا ہے،اوریامقبول جان، ایکسپریس نیوز پر’’تکرار‘‘میں گفتگو. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ ان کے رہنما الطاف حسین نے جس ڈرون حملے کی بات کی ہے وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

الطاف حسین بصیرت رکھنے والے،غریبوں کے حامی ہیں، وہ جو بھی کہیں گے وہ پاکستان، جمہوریت،نظام کو بہتر کرنے ،غریبوں اور دکھی عوام کے حق میں ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' کے میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا ،ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی اتحادی بھی رہے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید لطیف نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہے۔


اصلاحات کس نے کرنی ہیں،ان کی پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی بات شروع ہوئی۔ یہ نئے صوبے بنائے جانے کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ کراچی کو بھی الگ صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔طاہر القادری ڈھائی سال قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس وقت انھیں اصلاحات یاد نہیں آئیں۔پھر وہ ملک سے باہر چلے گئے،اب اچانک اصلاحات کا خیال آگیا ہے۔



پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاآئین میں جو بھی ترامیم ہوئی ہیں ، قوانین میں جو بھی اصلاحات ہوئی ہیں ان میں ایم کیو ایم کی مشاورت رہی ہے۔ صحافی اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ الطاف حسین لانگ مارچ میں طاہر القادری کا ساتھ نہ دینے یا وطن واپس آنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ملکی صورتحال اس وقت بہت گمبھیر ہے ۔ ہم نے ایسا مجمع پیدا کر دیا ہے جو سخت غصے میں ہے اور تبدیلی چاہتا ہے وہ کسی بھی جلسے میں شامل ہو جاتا ہے۔
Load Next Story