شیاؤمی نے پاکستان میں جدید ترین اسمارٹ فون لانچ کردیئے
مائی میکس، ریڈمی فور اے اور ریڈمی نوٹ فور اپنی کارکردگی اور قیمت کی بنا پر پاکستان میں دھوم مچانے کو تیار ہیں۔
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے جدید ترین اسمارٹ فونز فورجی سہولیات کے ساتھ پاکستان کی مارکیٹ میں پیش کردیئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
اسمارٹ فون بنانے والی مقبول کمپنی شیاؤمی نے پاکستان بھر میں اپنے ڈسٹری بیوشن پارٹنرز کے ذریعے باضابطہ طور پراپنے اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز نے آج اعلان کیا ہے کہ درازڈاٹ پی کے آن لائن پارٹنر جبکہ ملک میں فورجی سہولت فراہم کرنے میں سرِ فہرست زونگ مشترکہ طور پر شیاؤمی کمپنی کے پارٹنر ہوں گے۔
اس موقع پر جنوبی ایشیا میں شیاؤمی کے سیلز ڈائریکٹر جیک یونگ نے اعلان کیا کہ می میکس، ریڈمی نوٹ فور، ریڈمی فور اے اسمارٹ فون اور مائی بینڈ ٹو جیسی آئی او ٹی مصنوعات اس اعلان کے فوراً بعد پاکستان بھر میں فراہم کی جارہی ہیں۔
شیاؤمی کمپنی کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی ۔ اس کے سی ای او لائی یون اور دیگر شریک قائدین نے'جدت ہر ایک کے لیے' 'انوویشن فور ایوری ون' کے عنوان سے اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ پھر 2010 میں ہی اس نے پہلا اینڈروئڈ انٹرفیس ایم آئی یو آئی کے نام سے ریلیز کیا اور می ون کے نام سے پہلا اسمارٹ فون بھی اسی برس منظرِ عام پر آیا۔
صارف دوستی اور جدت پسندی شیاؤمی کا فلسفہ رہا اور اسی بنیاد پر پوری دنیا میں اس کی مصنوعات عام ہوئیں اور مقبول ہورہی ہیں۔ زونگ واحد سیلولر نیٹ ورک ہے جو پاکستان میں شیاؤمی سے اشتراک کررہا ہے اور ملک میں فورجی ماحول کے ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
اب می میکس اور می بینڈ ٹو پاکستان کی مشہور ای کامرس ویب سائٹ دراز پی کی پر دستیاب ہے جبکہ ریڈمی فور اے 25 فروری اور ریڈمی نوٹ فور 5 مارچ کو دستیاب ہوگا۔ جہاں ایک جانب دراز محفوظ اور برق رفتاری سے یہ فونز آپ کے گھر تک پہنچائے گی تو وہیں اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز مداحوں کے لیے پرکشش وارنٹی کی پیشکش کررہی ہے۔ تیسری جانب زونگ کمپنی شیاؤمی اسمارٹ فونز کے لیے 6 ماہ 6 جی بی ڈیٹا فورجی آفر کررہی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=-j4Nz9yP6-M
اس موقع پر دراز کے سی ای او بی آرکے مِکِلسن نے بتایا،' دراز اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے اس اہم لانچنگ پر فخر محسوس کررہا ہے جو پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن اسٹور اور ایشیا کے جدید ترین اسمارٹ فون برانڈ کے درمیان ایک ابھرتا ہوا تعاون بھی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پارٹنرشپ دونوں کمپنیوں کے درمیان باہمی فوائد اور ترقی کی وجہ بنے گی۔ دراز شیاؤمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہے جس سے عالمی رسائی وسیع ہوگی جو ہمارا مشترکہ مشن بھی ہے۔'
ریڈمی نوٹ فور فلیگ شپ پرفارمنس کا ایک شاہکار ہے جس کا ڈسپلے فل ایچ ڈی اور اس میں پورے دن چلنے والی بیٹری ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ہے جو ریڈمی نوٹ فور میں بہترین اور تیز پرفارمنس کی اہم وجہ ہے۔ اسنیپ ڈریگن 625 اپنی نوعیت کا پہلا چِپ سیٹ ہے جس میں 14 نینومیٹر فن ایف آئی ٹی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ 28 نینومیٹر ٹیکنالوجی پر بنایا جانے والا ایسا پروسیسر ہے جو توانائی کو کفایت سے استعمال کرتا ہے۔
اب ریڈمی فور اے کا ذکر ہوجائے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن425 پروسیسر ، دو سم کی جگہ اور فورجی سپورٹ شامل ہے۔ اگرچہ اسمارٹ فون کا وزن صرف 131.5 گرام ہے لیکن اس میں 3120 ایم اے ایچ کی ایک بڑی بیٹری نصب ہے جو 7 روز کا اسٹینڈبائی ٹائم دیتی ہے۔
می میکس کا اسکرین سپر سائز ہے یعنی 6.44 انچ! اسی لحاظ سے یہ فلم اور ٹی وی شوز دیکھنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس میں 4850 ایم اے ایچ بیٹری ہے تاکہ آپ ویڈیوز تادیر دیکھ سکیں۔
اندرونی کوالٹی کنٹرول اور ٹٰیسٹ کے مطابق می میکس صرف ایک مرتبہ چارجنگ پر وائی فائی کے ذریعے لگاتار 14 گھنٹے ویڈیو اسٹریم کرتا رہتا ہے۔ اس کی اعلیٰ کارکردگی والی بیٹری اور ایم آئی یو آئی 8 اسے دیگر اسمارٹ فون سے ممتاز بناتے ہیں۔
ریڈمی فور اے کی خصوصیات:
ہموار، پتلا اور ہلکا پھلکا جس کی موٹائی 8.45 ملی میٹر اور وزن صرف 131.5 گرام ہے
3120 ایم اے ایچ بیٹری جو سات روز کا اسٹینڈ بائی فراہم کرے
1.4 گیگاہرٹز کا تیز رفتار کوالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر
2 جی بی ریم اور 16 جی بی بِلٹ ان اسٹوریج
اسٹوریج بڑھا کر 128 جی بی کی جاسکتی ہے
5 انچ ایچ ڈی ( 720 x 1280) ڈسپلے
مرکزی کیمرہ 13 ایم پی اور 5 ایم پی فرنٹ کیمرہ
دو سِموں کی سہولت، وی او ایل ٹی ای فورجی، تھری جی ، وائی فائی
ریڈمی نوٹ 4 کی تفصیلات:
کوالکوم اسنیپ ڈریگن 635 مع 14 این ایم (نینومیٹر) فن ایف ای ٹی ٹیکنالوجی (اوکٹا کور 2.0 گیگا ہرٹز)
4100 ایم اے ایچ ہائی ڈینسٹی بیٹری
13 ایم پی کا سی ایم او ایس کیمرہ پی ڈی اے ایف، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
میٹل باڈی جس پر اینوڈائزڈ چمکدار المونیم لائنز ہیں
5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور دو سِموں ( نینو اور مائیکروسِم) کی گنجائش
ایل ٹی ای اور وی او ایل ٹی ای سپورٹ
4 جی بی تک ریم اور 64 جی بی فلیش
128 جی بی مائیکرو ایس ڈی تک اسٹوریج بڑھائی جاسکتی ہے
ریئر فنگر پرنٹ سینسر
آئی آر بلاسٹر
می میکس کی خصوصیات:
6.44 انچ کا بہت بڑا اسکرین جو فلم اور ٹی وی پروگرام دیکھنے کے لیے انتہائی موزوں
4850 ایم اے ایچ بیٹری جو وائی فائی کے ذریعے مسلسل 14 گھنٹے ویڈیو دیکھنے کو ممکن بناتی ہے
حیرت انگیز طور پر 203 گرام وزن اور 7.5 ملی میٹر تک پتلا
مارکیٹ میں موجود تیز ترین پروسیسر والا موبائل فون جس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 650/652 پروسیسر موجود ہے۔
شیاؤمی کمپنی کا مختصر تعارف:
شیاؤمی کمپنی کی بنیاد سال 2010 میں اینٹر پرونیئر کی مشہور شخصیت لائی جون نے رکھی تھی اور ان کا وژن ' جدت ہر ایک کے لیے' تھا۔ ہم جدید ترین اور بلند معیار کی ٹیکنالوجی تک ہر ایک کی رسائی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنے می فینس کےلیے اعلیٰ ترین ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور انٹرنیٹ سروسز کی تخلیق کرتے ہیں۔ ہماری کئی اہم مصنوعات جن میں می اور ریڈمی اسمارٹ فون، می ٹی وی اور سیٹ ٹاپ باکسز، می راؤٹرز اور می ایکوسسٹم پراڈکٹس جن میں گھریلو مصنوعات ، ویئرایبلز اور دیگر شامل ہیں ، انہیں بہتر سے بہترین بنانے کے لیے ہم صارفین کی رائے کا بطورِ خاص خیال رکھتے ہیں۔ 2015 میں شیاؤمی کے 7 کروڑ سے زائد ہینڈ سیٹس دنیا بھر میں فروخت ہوئے جو عالمی برانڈ کے نقشِ قدم تک رسائی مددگار ثابت ہوا ہے۔