رواں سال کا پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہو گا
پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔ فوٹو: فائل
PARACHINAR:
رواں سال کا پہلا سورج گرہن پیر 26 فروری کو ہوگا، یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا تاہم جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سورج گرہن اپنے آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا، بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا، بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔ کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دن 12بج کر 10منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔