ایئربلیوحادثے کو2برس مکملدعائیہ تقاریب شمعیںجلائی گئیں

کراچی میںبھی ورثادعائیہ تقریب میںشامل ہوئے،تحقیقاتی رپورٹ تاحال عام نہ ہوسکی

کراچی میں بھی ورثادعائیہ تقریب میں شامل ہوئے، تحقیقاتی رپورٹ تاحال عام نہ ہوسکی. فوٹو محمد جاوید

KOHAT:
ایئربلیوطیارے کے حادثے میںجاںبحق ہونیوالے152افرادکی ہفتے کودوسری برسی منائی گئی، جاںبحق ہونیوالوں کے اہلخانہ جائے حادثہ پرجمع ہوئے اوراپنے پیاروںکیلیے فاتحہ خوانی کے علاوہ ان کی یادمیںشمعیں روشن کیں۔


بیشترجاںبحق افرادکے لواحقین تاحال معاوضوں سے محروم ہیں،اب تک تحقیقاتی رپورٹ بھی منظرعام پر نہیںآسکی ہے ،حادثہ کی دوسری برسی کے موقع پر اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ، رشتہ دار وںنے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا مانگی،ادھرکراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پربھی دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا۔
Load Next Story