پی پی حکومت نے لاکھوں افراد کو روزگار دیا سسی پلیجو
بیوائوں اور مستحقین کیلیے کئی اسکیمیں شروع کیں، بھٹو نے عوام کی خاطر جان قربان کی
سسی پلیجو نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں لاکھوں افراد کو روزگار دیا گیا۔ فوٹو :فائل
MUZAFFARABAD:
الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، آئندہ بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے آرکیالوجیکل ریسٹ ہائوس مکلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں لاکھوں افراد کو روزگار دیا گیا، بیوہ خواتین اور غریب و معذور افراد اور سیلاب متاثرین کیلیے مختلف اسکیمیں شروع کی گئیں جس سے صرف غریب عوام کو فائدہ پہنچا۔
انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، یہ عوام کی محبت ہی ہے جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ٹھٹھہ پریس کلب میں2 کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری ثقافت عبدالعزیز عقیلی اور ڈائریکٹر جنرل ثقافت محمد علی مانجھی بھی تھے۔