شدید لڑائی کے بعد عراقی فوج مغربی موصل میں داخل
عراق میں مختلف حملوں کے نتیجے میں11افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، پولیس
داعش نے اردن کی سرحد کے نزدیک حملہ کر کے 15 محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ فوٹو: فائل
عراقی فوج 5 روز کے زبردست فضائی اور بری حملوں کے بعد مغربی موصل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
موصل کے مغربی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے اور اس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلیے 5 روز قبل آپریشن شروع کیا گیا تھا، عراقی فوج نے موصل کے ایئر پورٹ کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے ایک روز قبل ہی آزاد کروایا ہے، اس آپریشن کے تحت فوج کو پہلے ریگستانی علاقوں سے ہوتے ہوئے کھیتوں کی جانب بڑھنا پڑا اور اب اس کے بعد زیادہ آبادی والے شہر میں داخل ہونا ہے جہاں شدید لڑائی کا امکان ہے۔
دوسری طرف عراق میں داعش نے اردن کی سرحدکے نزدیک سرحدی محافظوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے 15 محافظوں کو ہلاک کر دیا ہے، علاوہ ازیں عراق میں مختلف حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
بغداد کے محکمہ پولیس کے مطابق حفاظتی قوتوں نے التاریمیہ نامی قصبے میں ایک مکان کا محاصرہ کیا جس کے دوران ایک بم حملے میں3 شہری ہلاک اور5 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسری جانب الرضوانیہ نامی علاقے میں واقع ایک بازار کے قریب بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے، الخان نامی علاقے میں بھی بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔