’’بے بی‘‘ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نئی ڈرامہ سیریل

نئی ڈرامہ سیریل ’’بے بی‘‘ کی پہلی قسط پیر 27 فروری سے شام 7:00بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دیکھی جا سکے گی

ناظرین یہ ڈرامہ سیریل دیکھیں گے27فروری سے پیر سے جمعرات شام7:00بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر

لاہور:
ٹی این آئی کمیونیکیشن (TNI Communication) کی پیشکش ڈرامہ سیریل ''بے بی'' کہانی ہے محبت اور نفرت سے بندھے رشتوں کی جو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دیکھی جا سکے گی۔

ڈرامہ سیریل ''بے بی'' میں ناظرین دیکھیں گے کہ پرائے لوگ کس طرح ذاتی مفاد کا لالچ رکھے بغیر اپنوں سے بڑھ کر دوسروں کے کام آتے ہیں مگر احسان فراموش لوگ ترقی کی منزلیں طے کرنے کی ہوس میں ایسے گُم ہوتے ہیں کہ اچھے بُرے کی پرواہ کرنا تو دور کی بات، وہ مشکل وقت میں اپنے کام آنے والوں کا ساتھ ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ''بے بی'' کا مرکزی کردار بے بی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلہ عباسی نبھا رہی ہیں۔

بے بی چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے۔ باپ کی بہت لاڈلی ہے۔ بے بی شوخ مزاج، شرارتی، تھوڑی سی نخریلی مگر ایک پیاری لڑکی ہے۔ یونیورسٹی میں اس کی دوستی ایک غریب دیہاتی لڑکے طالب سے ہوجاتی ہے۔ بے بی طالب کی گرومنگ اور اس کے تعلیمی اخراجات میں اس کا خاص ساتھ دیتی ہے۔ بے بی کے گھر والوں کو یہ بات ناپسند تھی کہ وہ طالب میں اتنی دلچسپی لے مگر بے بی کی ضد کی وجہ سے وہ اسے بیرون ملک تعلیم کیلئے بھی معاونت کرتے ہیں۔ دوسری طرف طالب کی والدہ اپنے بھائی کی بیٹی سے اس کی شادی کرانا چاہتی ہیں۔


ڈرامہ سیریل ''بے بی'' کے دیگر کرداروں میں بہروز سبزواری، عاصم محمود، صباحت بخاری، عادل مراد،عمیر لغاری اور زیبا علی شامل ہیں۔

''بے بی'' کی مصنفہ میمونہ صدف ہیں جبکہ اس ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر عرفان عرفی ہیں۔ ''بے بی'' کا ٹائٹل سونگ پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ ناظرین یہ ڈرامہ سیریل ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر 27 فروری سے پیر تا جمعرات شام 7:00 بجے دیکھ سکیں گے۔

ڈرامے کا او ایس ٹی (اوریجنل ساؤنڈ ٹریک)

https://youtu.be/nwJYwQdcsBw
Load Next Story