کراچیخسرے کی شدت میں اضافہ ہوگیا خون کے نمونے لیبارٹری ارسال
60 ہزار بچوں کوٹیکے لگادیے ،مہم میں 21 لاکھ بچوں کوٹیکے لگائے جائینگے،ای ڈی او.
1450بچوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں 545 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے فوٹو: فائل
کراچی میں خسرہ کا مرض زور پکڑتاجارہا ہے،کراچی میں خسرہ کے مرض میں مبتلامتعدد بچوں کے نمونے اسلام آباد تجزیے کیلیے بھیج دیے گئے۔
دوسری جانب کراچی میں جاری انسداد خسرہ مہم میں اب تک60 ہزار سے زائد بچوںکوبچائوکے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ، کراچی میں خسرہ مہم کے دوران 21 لاکھ بچوںکوحفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے رضاکاروںکی ٹیموںکو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق کراچی میںکراچی میں خسرہ کے مرض میں مبتلامتعدد بچوں کے خون کے نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری تجزیے کیلیے بھیج دیے گئے ہیں۔
ان نمونوں کی تصدیق کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایاکہ ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں خسرہ کے مرض میں رپورٹ ہونیوالے بچوں کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں تاہم گزشتہ سال کراچی سمیت اندرون سندھ خسرہ کے مرض میں رپورٹ ہونے والے 1450 بچوں کے بھیجے جانے والے خون کے نمونوں میں سے545 بچوں میں خسرہ کے مرض کی تصدیق کی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان میں سے15بچے خسرہ سے زندگی کی بازی ہارگئے تھے، وزیر صحت ڈاکٹرصغیراحمدکی ہدایت پر ہفتہ سے شروع کی جانے والی خسرہ مہم کے دوران کراچی کے18ٹاؤنزمیں 21 لاکھ بچوںکوخسرہ سے بچانے کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں یہ مہم 15جنوری تک کراچی میں جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ اب تک 60 ہزار بچوںکوخسرہ سے بچاؤکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔