ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگیروئی کی 900 گانٹھیں جل گئیں
کورنگی میں بجلی کے بٹن بنانے والی الخیر فیکٹری کی دوسری منزل میں آگ بھڑک اٹھی.
فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دونوں مقامات کی آگ پر قابو پالیا،نقصان کا اندازہ نہ ہوسکا فوٹو: فائل
لانڈھی میں ٹیکسٹائل مل اور کورنگی میں بجلی کے بٹن بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
، آتشزدگی کے واقعات میں ہونے والے نقصانات اور آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا ہے،تفصیلات کے مطابق لانڈھی دائود چورنگی کے قریب الکرم ٹیکسٹائل مل میں رکھی ہوئی روئی کی گانٹھوں میں اچانک آگ بھرک اٹھی،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیںاور فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کردی،تقریباً4گھنٹے کی جدو جہد کے بعد روئی کی گانٹھوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ لگنے کے باعث900 روئی کی گانٹھیں جل گئیں ۔
جبکہ 4 ہزار 495 روئی کی گانٹھوںکو جلنے سے بچایا گیا،آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیںہو سکا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی،ادھر کورنگی سیکٹر24 پلاٹ نمبر170پر قائم بجلی کے بٹن بنانے والی الخیر فیکٹری کی دوسری منزل پراچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس پر فیکٹری کے عملے نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو آگاہ کیا۔
، فائر بریگیڈکی 8 گاڑیوں نے فوری پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا،فائربریگیڈ کے مطابق فیکٹری میں بجلی کے بٹن تیار کیے جاتے تھے جن میں آتشزدگی ہوئی ہے۔