قاضی حسین کی خدمات ناقابل فراموش ہیںمہدی سبحانی

ادارہ نور حق میں ایرانی قونصل جنرل،حفیظ الدین، مظہر علی کی محمد حسین محنتی سے تعزیت.

عبدالرزاق اسکندر کا تعزیتی خط، منہاج القرآن کی تعزیت،پاسبان کے تحت قرآن خوانی فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پرمختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سے ملاقات کی اور قاضی حسین احمد کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

تعزیت کرنے والوں میںتحریک انصاف کے حفیظ الدین، عوامی تحریک کراچی کے صدر مظہر علی و دیگر شامل تھے، تعزیت کرنے والے رہنمائوں نے تاثراتی ڈائری میں قاضی حسین احمد سے متعلق اپنے تاثرات قلم بند کیے،ملاقات کے موقع پر تعزیت کرنے والے رہنمائوں نے قاضی حسین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما تھے، ان کے انتقال سے عالم اسلام ایک مدبر سے محروم ہوگیا۔




خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے ایک بیان میں قاضی حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہ ہوسکے گا ،علاوہ ازیں جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کے مہتمم مولانا عبدالرزاق اسکندر نے اپنے ایک خط میں قاضی حسین احمد کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے محمد حسین محنتی سے ملاقات کی اورقاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،مہدی سبحانی نے تاثراتی ڈائری میں اپنے تاثرات درج کیے اور قاضی حسین احمد کی قومی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،دریں اثنا پاسبان سندھ کے صدر حسین خان کی ہدایت پر قاضی حسین احمد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ،تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف،اقبال میمن،مسعود عثمانی ،ڈاکٹرایس ایم ضمیراور دیگر نے قاضی حسین احمد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story