شہر میں پولیس کی وردیاں اور بیجز کی کھلے عام فروخت

کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی ، جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں.

کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی ، جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں. فوٹو: فائل

شہر میں پولیس کی وردیاں اور بیجز کی کھلے عام فروخت نے جرائم پیشہ عناصر تک ان کی رسائی کو آسان بنا دیا۔

، سائٹ سے پکڑے جانیوالے2 ملزمان اے ایس آئی کی وردی پہنے ہوئے تھے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملزمان جرائم کی وارداتوں میں نہ صرف پولیس کے مونو گرام والی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں بلکہ وردی کا بھی استعمال کر کے شہریوں کو رکنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیا سے محروم کر دیتے ہیں ۔




صدر سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی وردی ، بیجز اور مونو گرام کی فروخت نے پولیس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث پولیس کی وردیوں اور دیگر سامان کی کھلے عام فروخت کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی جرائم پیشہ عناصرفائدہ اٹھا کران کا استعمال کر رہے ہیں۔
Load Next Story