سائٹ پولیس وردی میں ملبوس3ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد
اسٹیل ٹائون پولیس نےمقابلےکےبعد4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی،تعاقب کے دوران ایس ایچ او گر کر زخمی
اسٹیل ٹائون پولیس نے مقابلے کے بعد4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی،تعاقب کے دوران ایس ایچ او گر کر زخمی. فائل فوٹو
اسٹیل ٹائون پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔
تعاقب کے دوران ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گر کر زخمی ہوگئے جبکہ سائٹ سے پولیس کی وردی میں ملبوس 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او ہارون کورائی کو اطلاع ملی تھی کہ نیشنل ہائی وے نشتر آباد گوٹھ کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں جس پر وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
جنھیں دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد 4 ملزمان شیر افغان ، محمد جعفر ، عمران اور سلیمان کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، 2 ریپیٹر گن اور شہریوں سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی جبکہ ان کے دیگر 3 ساتھی فرار ہوگئے ، پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گرنے کے باعث زخمی ہوگئے ۔
ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر باقر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پیپری کے رہائشی ہیں ، سائٹ ریلوے پھاٹک کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان فضل وہاب ، مراد حسین اور حیات کو پولیس نے گرفتار کر کے کلاشنکوف،2 ٹی ٹی پستول اور رسالہ سے چوری کی ہوئی سوزوکی ہائی روف نمبر CK-4990 برآمد کرلی، ڈیوٹی افسر اے ایس آئی فاروق نے بتایا کہ ملزمان فضل وہاب اور مراد حسین اے ایس آئی کی وردی میں تھے۔
جبکہ دونوں ملزمان سائٹ کے علاقے باوانی چالی کے رہائشی ہیں ملزم حیات میٹروول سائٹ کا رہائشی ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزمان پولیس کی وردی پہن کر اسنیپ چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ پولیس انھیں گرفتار کرلیا۔