جنوبی افریقہ سے چوتھا ون ڈےکیوی اسکواڈ میں گپٹل اور جیتن پٹیل کی واپسی

پروٹیز نے تیسرے ون ڈے میں کیویز کو 159رنزسےشکست دیکر5میچزکی سیریز میں2-1کےخسارے میں ڈال دیا ہے۔

پروٹیز نے تیسرے ون ڈے میں کیویز کو 159رنزسے شکست دیکر5میچزکی سیریز میں2-1کےخسارے میں ڈال دیا ہے ۔ فوٹو فائل

تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد کیوی اسکواڈ میں مارٹن گپٹل اور جیتن پٹیل کو شامل کرلیاگیا۔

مارٹن گپٹل اور جیتن پٹیل دونوں پلیئرز کو جنوبی افریقہ سے بدھ کو شیڈول چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کیلیے ہوم اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا، گذشتہ دنوں پروٹیز نے تیسرے ون ڈے میں میزبان کیویز کو 159رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کے خسارے میں ڈال دیا ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں :ایمی سیٹرویتھ نےسنگاکارا کا عالمی ریکارڈ برابرکردیا

کیوی سلیکٹر گیون لارسن نے پیسر میٹ ہنری کی جگہ اسکواڈ میں آف اسپنر جیتن پٹیل کو شامل کیا ہے جب کہ مارٹن گپٹل کیلیے آؤٹ آف فارم ٹام لیتھم کو جگہ خالی کرنا پڑے گی، لیوک رونکی ایک بار پھر وکٹ کیپنگ گلووز سنبھال لیں گے۔

 
Load Next Story