ڈاکوئوں نے مویشی تاجروں اور فریال تالپور کے ہاری کو لوٹ لیا

فریال تالپور کی زمینوں کے ہاری بھی نہ بچ سکا اور ہاری سے مسلح افراد موٹرسائیکل اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے

فریال تالپور کی زمینوں کے ہاری بھی نہ بچ سکا اور ہاری سے مسلح افراد موٹرسائیکل اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار میں لوٹ مار کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مویشی منڈی جانیوالوں کو دن دہاڑے لاکھوں روپے سے محروم کر دیا گیا جبکہ فریال تالپور کا ہاری بھی نہ بچ سکا، چیک پوسٹ انچارج معطل۔


تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی چمبڑ جانیوالے بیوپاریوں کالو ، شاہد ، غوث محمد، تنویر ودیگر سے مسلح افراد 5لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ فریال تالپور کی زمینوں کے ہاری بھی نہ بچ سکا اور ہاری سے مسلح افراد موٹرسائیکل اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے، بکیرا روڈ پر ایک شخص سے بھی ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے جبکہ چمبڑ روڈ پر پھل فروش وسند، نارائن اور پہلاج سے بھی مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہزاروں روپے لوٹ لیے ۔ واضح رہے کہ ان تمام واقعات میں پولیس کی خاموشی ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔
Load Next Story