ڈیوڈ وارنر کے دل میں بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی

ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی جتادیا کہ وہ ’تھوڑا تھوڑا‘ ہندی جانتے ہیں

ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی جتادیا کہ وہ ’تھوڑا تھوڑا‘ ہندی جانتے ہیں: فوٹو: فائل

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے دل میں بھی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی۔


ٹویٹر پر انھوں نے شائقین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے جن میں سے ایک نے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی بریٹ لی کی طرح بالی ووڈ فلم میں کام کریں گے تو اس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ '' اس وقت تک نہیں جب تک مجھے کہا نہ جائے۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی جتادیا کہ وہ 'تھوڑا تھوڑا' ہندی جانتے ہیں۔ گذشتہ برس آئی پی ایل میں وارنر کی قیادت میں سن رائزرز حیدرآباد نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Load Next Story