کینٹ اسٹیشن چلتی ٹرین میں چڑھنے والا شخص گر کر ہلاک
چمڑا چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے صابر خان جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا.
گلستان جوہر میں اپنی رپیٹر سے اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک۔ فوٹو : فائل
کینٹ اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران نانک رام ولد سنجے ملی گر کر ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاؤس کے قریب نارائن مندر کا رہائشی تھا، متوفی اندرون سندھ گھوٹکی جا رہا تھا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرتے ہوئے55 سالہ صابر خان ولد روشن خان ہلاک اور35 سالہ امجد علی ولد علی احمد زخمی ہو گیا، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا، متوفی قیوم آباد کا رہائشی تھا۔
دریں اثنا گلستان جوہر بلاک7میں واقع بنگلوز سوسائٹی عائشہ مارکیٹ میں اپنی رپیٹر سے پر اسرار طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ شہاب دین ولد ایمل خان ہلاک ہو گیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی، ایس ایچ او گلستان جوہر ارشد گبول نے بتایا کہ متوفی گلستان جوہر بھٹائی آباد کا رہائشی تھا جبکہ آبائی تعلق وزیرستان سے تھا ، واقع کے وقت مقتول نجی سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے بنگلوز سوسائٹی میں ایک گلی کی ڈیوٹی پر معمور تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے بھائی عمر خان کے حوالے کر دی ۔