ملک کے پہلے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زیڈ کے قاضی انتقال کرگئے
مرحوم پروفیسر زیڈکے قاضی نے 1945 میں بمبئی میں گرانٹ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس پاس کیاتھا.
1949میں جناح اسپتال میں پہلے آرتھوپیڈک سرجن تعینات ہوئے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
جناح اسپتال کے سابق ڈائریکٹر اور ملک کے پہلے آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر زیڈ کے قاضی منگل کوانتقال کرگئے۔
ان کی عمر92سال تھی، سوگواران میں ایک بیوہ، تین صاحبزادیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں، مرحوم کی نمازجنازہ آج (بدھ) کو جناح اسپتال میں واقع مسجد میں بعد نمازظہر ادا کی جائیگی، مرحوم پروفیسر زیڈکے قاضی نے 1945 میں بمبئی میں گرانٹ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس پاس کیاتھا جبکہ آرتھوپیڈک میں اعلیٰ تعلیم کیلیے لندن گئے اور1948میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیا، 1949میں جناح اسپتال میں پہلے آرتھوپیڈک سرجن تعینات ہوئے۔