بھارت میں مسلمان بستی جلانے کا سانحہ افسوسناک ہےحافظ سعید
بھارتی دہشت گردی کوبے نقاب کرنا چاہیے، منورحسن، صاحبزادہ ابوالخیر ، شیخ رشیدودیگر.
لاہور: دفاع پاکستان کونسل کے رہنما حافظ محمد سعید صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی
دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیریز جیتنے پرشروع ہونے والے بدترین فسادات کے دوران 6مسلمان شہید، 2سو سے زائد زخمی کرنے اور مسلمانوں کی پوری بستی راکھ کا ڈھیر بنانے کے افسوسناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیریز ہارنے پر شروع ہونے والے فسادات بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قراردینے اور امن کی آشاکا ایجنڈا پروان چڑھانے کی کوششیں کرنے والوں کے منہ پر بدترین طمانچہ ہے۔
اس بات کااظہار منگل کو پروفیسرحافظ محمد سعید، منور حسن،صاحبزادہ ابوالخیر ، شیخ رشید ، اعجاز الحق، فضل الرحمن خلیل،حافظ عبدالرحمن مکی، امیرحمزہ، حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ سیف اللہ منصور و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوئوں کو مسلمانوں کی خوشی کبھی برداشت نہیں ہوتی۔
میچ ہارنے کے بعد مسلمانوںکونشانہ بنانا اور ان کی بستیاں جلانابھارتیوں کے کلچر کا حصہ اور ان کا پرانا وطیرہ ہے۔مہاراشٹر میں مسلم کش فسادات سے دہشت گرد بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔حکمرانوں کو اس پر کسی صورت خامو ش نہیں رہنا چاہیے بلکہ بھارتی دہشت گردی کودنیاکے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ بھارت پاکستان کا دشمن ہے اور دشمن ہی رہے گا۔ وہ مسلمانوں کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا۔