ووٹروں کی تصدیق کل سے ہوگی انتخابی عملے کی حفاظت کیلیے کراچی میں فوج تعینات
کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے گھر گھر مہم جمعرات10جنوری سے شروع ہو گی.
فوج کے علاوہ فرنیٹئرکور اور رینجرز کے اہلکار بھی گھر گھر تصدیق کے لیے جانے والے انتخابی عملے کے ساتھ ہوں گے. فوٹو : ایکسپریس / فائل
کراچی میں گھر گھر ووٹر لسٹوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل کل سے شروع ہورہا ہے جبکہ الیکشن کمشین کی درخواست پر پاک فوج سمیت دیگر فورسز کی تعیناتی آج سے شروع ہوگئی ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کراچی کے پانچ اضلاع میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کاعمل مکمل ہونے تک تعینات رہے گی۔ فوج کے علاوہ فرنیٹئرکور اور رینجرز کے اہلکار بھی گھر گھر تصدیق کے لیے جانے والے انتخابی عملے کے ساتھ ہوں گے۔ وزارت دفاع نے واضح کیاہے کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق صرف الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہوگی، فوج ووٹرز کی تصدیق نہیں کرے گی بلکہ اس کا کام عملے کو صرف سیکیورٹی فراہم کرنا ہوگا۔ وزارت دفاع نے وزارت داخلہ سے کہاہے کہ وہ درکارفوجی اہلکارو ں،گاڑیوں وآلات کے لئے وزارت دفاع یا پاک فوج سے با ضابطہ درخواست کرے ۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے گھر گھر مہم جمعرات10جنوری سے شروع ہو گی۔ پاک فوج کے20ہزار جوان اور10ہزار سرکاری ملازمین جن میں سے زیادہ محکمہ تعلیم سے لیے گئے ہیں، ووٹر لسٹوں کی تصدیق شروع کریں گے اور یہ کام 18روز میں مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گھر گھر مہم کے دوران پاک فوج کے جوان سرکاری ملازمین کے ساتھ ہوں گے جبکہ گھر گھر مہم کیلیے مقرر ٹیموں کی بیک اپ سیکیورٹی کیلیے رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہوں گے۔
ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے پاک فوج کی بیک اپ نفری بھی موجود ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی10 ہزار سرکاری ملازمین کی ابتدائی تعیناتی کے بعد تربیت یافتہ افراد کو اسٹینڈ بائی رکھا ہے جن کو ضرورت پڑنے پر ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ہر ایک شماریاتی بلاک کے لیے ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے اور ٹیمیں کراچی کے پانچوں اضلاع کے شماریاتی بلاک میں اپنا کام شروع کریں گی۔
ایک ٹیم ایک وقت میں ایک شماریاتی بلاک میں گھر گھر مہم کا کام مکمل کرنے کے بعد دوسرے شماریاتی بلاک میں تعینات کی جائے گی۔ تصدیق کا کام مکمل ہونے پر تمام فارم نادرا کو فراہم کیے جائیں گے اور نادرا کی جانب سے تصدیق کنندگان کے فارم حاصل ہونے کے بعد نئی ترمیم شدہ ووٹر لسٹیں تیار کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے گھر گھر مہم کے آغاز سے نادرا کی جانب سے ترمیم شدہ ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لیے 69روز کا وقت مقرر کیا ہے ۔