ورلڈ ٹی 20 فائنل کے بعد بریتھ ویٹ اور اسٹوکس کا آج پھر آمنا سامنا

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا جس میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ اور بین اسٹوکس کا ایک بار پھر آمنا سامنا ہوگا۔


گذشتہ برس کے آغاز پر بھارت میں کھیلے گئے ایونٹ کے ٹرافی میچ کے آخری اوور میں کارلوس نے اسٹوکس کو لگاتار چار بالز پر چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنا دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اننگز کے بعد بریتھ ویٹ کو جدوجہد کا سامنا رہا، آل رائونڈر نے تب سے اب تک 39 اننگز میں صرف 423 رنز بنائے ہیں۔ دوسری جانب اسٹوکس کے کھیل میں بہتری آئی ہے۔
Load Next Story