زمبابوے کے 2 ریٹائرڈ انٹرنیشنل کرکٹرز سوشل میڈیا پر آپس میں الجھ پڑے
زمبابوے کرکٹ نے ایک پاگل کھلاڑی کو متعارف کرایا جس نے کھیل کو ہی قتل کرڈالا، میک کولم
زمبابوے کرکٹ نے ایک پاگل کھلاڑی کو متعارف کرایا جس نے کھیل کو ہی قتل کرڈالا، میک کولم۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
افغانستان سے پانچویں ون ڈے میں زمبابوین ٹیم کے 54 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد 2 ریٹائرڈ انٹرنیشنل کرکٹرز برینڈن ٹیلر اور مارک ورمیولین سوشل میڈیا پر آپس میں الجھ پڑے۔
ٹیلر نے پوسٹ کیا کہ کچھ سابق کھلاڑی گھر یا کمنٹری باکس میں بیٹھ کر الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں، وہ بھول چکے کہ میدان میں کھیلنا کتنا مشکل ہوتا ہے، جس پر ورمیولین نے کہا کہ مجھے مایوسی ہوئی کہ آپ شرمناک پرفارمنس کا دفاع کررہے ہیں، ساتھ میں انھوں نے گالم گلوچ بھی کی،جس پر برینڈن ٹیلر نے کہاکہ یہ بات وہ کررہا ہے جو ذہنی طور پر غیرمتوازن اور ہمارے ایک اثاثے کو آگ لگا چکا ہے۔
جواب میں ورمیولین نے کہا کہ کسی دن میرے سامنے آئو میں تمام حساب چکتا کردوں گا۔ برینڈن میک کولم نے بعد میں کہا کہ بدقسمتی سے زمبابوے کرکٹ نے ایک پاگل کھلاڑی کو متعارف کرایا جس نے کھیل کو ہی قتل کرڈالا۔ یاد رہے کہ ورمیولین ماضی میں دماغی امراض میں مبتلا رہے، انھوں نے 2006 میں ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کرکٹ اکیڈمی کو ہی آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے ان پر 10 برس کی پابندی عائد ہوئی۔