ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے 4 مارچ کو بلائی جانے والی آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔
Load Next Story