دبئی پولیس نے ملزم شاہ رخ کی گرفتاری کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس کی ٹیم نے دبئی میں پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔

انٹر پول نے شاہ رخ جتوئی کے خلاف ثبوت ناکافی قرار دے دیئے۔ فوٹو فیس بک

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف انٹرپول نے ثبوت ناکافی قرار دے دیے جبکہ دبئی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا ہے شاہ رخ جتوئی نام کا شخص دبئی میں داخل ہی نہیں ہوا۔

اس سے قبل ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس کی 2 رکنی ٹیم نے دبئی میں پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطہ کیا ہے اور شاہ رخ کی حوالگی میں مدد کرنے کا کہا ہے۔ دوسری طرف سندھ پولیس کی ٹیم نے شاہ رخ جتوئی کے خلاف ثبوت انٹرپول کے حوالے کیے ہیں جنھیں انٹر پول حکام نے ناکافی قرار دے دیا۔




دوسری طرف شاہ رخ کے والد اور سکندرجتوئی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو سیاسی مقاصد کیلیے پھنسایا گیا ہے۔چیف جسٹس کو دی گئی درخواست میں انھوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ پولیس کو ان کے گھر اور کاروباری مقامات پرچھاپوں سے روکا جائے۔
Load Next Story