پی ایس ایل فائنل گمنام ستاروں سے کہکشاں سجانے کا ارادہ
50 غیر ملکیوں میں سے16شارٹ لسٹ،بیشتر تیسرے درجے کے کرکٹرز، کم ہی شائقین واقف
ٹائٹل کیلیے پُرعزم ٹیم کے کھلاڑی آج نیٹ پریکٹس میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے تیار۔ فوٹو : فائل
WANA:
پی ایس ایل فائنل میں گمنام ستاروں سے کہکشاں سجانے کا ارادہ کر لیا گیا، 50 غیر ملکی کرکٹرز میں سے 16 کے نام شارٹ لسٹ ہوئے، ان میں سے بیشتر تیسرے درجے کے ہیں، کم ہی شائقین ان سے واقف ہوں گے، ایونٹ سے اخراج کا صدمہ برداشت کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کمنٹیٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز بھی رونقوں میں اضافہ کرینگے، ٹائٹل کیلیے پُرعزم ٹیم کے کھلاڑی ہفتے کو نیٹ پریکٹس میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے تیار ہیں، کوچ معین خان نے کہاکہ فائنل کیلیے لاہور آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کوئی بڑا نام نہیں تو یہ ثانوی بات ہے،نئے پلیئرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ملک میں کرکٹ واپس آرہی ہے، ہمیں خیرمقدم کرنا چاہیے۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ لاہور اور دبئی کا موسم ایک جیسا ہے،کنڈیشنز کا زیادہ فرق نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان ہوا تو چیئرنگ کراس پر دھماکے نے مہم کمزور کردی، حکومت کی حمایت سے میگا ایونٹ زندہ دلوں کے شہر میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد بیشتر غیر ملکی کرکٹرز نے ٹور سے انکار کردیا، فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کرکٹرز کیون پیٹرسن،رلی روسو، لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز وطن واپس چلے گئے۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں سے ضرورت کے مطابق انتخاب کرلیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ فائنل کیلیے50 غیر ملکی کرکٹرز میں سے 16 کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، فائنلسٹ ٹیمیں ان پلیئرز کی مدد سے اپنے اسکواڈز میں موجود خلا پُر کریں گی، ان میں سے بیشتر تیسرے درجے کے غیرمعروف کرکٹرز ہیں، صرف ایلٹن چگمبرا،گریم کریمر،سین ایرون، انعم الحق،رچرڈ لیوی، پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی اشعر زیدی اور اظہر اللہ ہی شائقین کے لیے کچھ جانے پہچانے نام ہوں گے۔
اس فہرست میں بنگلہ دیش کے انعم الحق، زمبابوین ایلٹن چگمبرا، گریم کریمر، سین ایرون اور کریگ ایرون، ویسٹ انڈین ریاڈ ایمرٹ، کیسرک ولیمز اور کرشمار سنٹوکی، انگلینڈ کے پیٹر ڈیوڈ ٹرگو، جیڈ ڈیرن بیچ، جوش کوب، اشعر زیدی اور اظہر اللہ، نیدر لینڈ کے ریان ٹین ڈوئچے جبکہ جنوبی افریقی مورنے وین ویک اور رچرڈ لیوی کو شامل کیا گیا ہے۔
گذشتہ سال کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ تو دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز سے شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی لیکن کوچ ڈین جونز نے بھی پی ایس ایل فائنل کیلیے لاہور آنے کا اعلان کیا ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹر کمنٹری کریں گے، اس سلسلے میں ان کا غیرملکی نشریاتی ادارے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ براڈ کاسٹرز کے دستبردار ہونے پر دبئی کی نئی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا جو قذافی اسٹیڈیم میں اپنا سازوسامان سیٹ کرچکی ہے جبکہ یواے ای میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک معاہدہ کیا کیونکہ انھیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کیلیے واپس روانہ ہونا تھا، ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور خاتون کمنٹیٹر میل جونز نے لاہور آنے سے انکار کردیا تھا،فائنل میں اب رمیز راجہ کے ساتھ ڈین جونز کمنٹری کرتے نظر آئیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویوین رچرڈز بھی فائنل میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
ادھر سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل کیلیے پُرعزم اسکواڈ کے کھلاڑی ہفتے کو نیٹ پریکٹس میں صلاحیتیں نکھاریں گے، کوچ معین خان نے کہاکہ فائنل کیلیے لاہور آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کوئی بڑا نام نہیں تو یہ ثانوی بات ہے، نئی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، افسوس کی بات ہے کہ ہمارے کرکٹرز بھی فائنل کی مخالفت کررہے ہیں،ملک میں کرکٹ آرہی ہے اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے، سیاسی مداخلت مناسب نہیں۔
کوچ معین خان نے کہا کہ ہم پریکٹس کیلیے میسر ایک دن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو فائنل کیلیے تیار کریں گے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ لاہور اور دبئی کا موسم ایک جیسا ہے، کنڈیشنز کا زیادہ فرق نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، ٹائٹل اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔