اسپینش فٹباللیونل میسی نے 2 گول داغ دیے

ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2 گول بنانے کے بعد 2 میں معاونت بھی کی۔

ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2 گول بنانے کے بعد 2 میں معاونت بھی کی ۔ فوٹو فائل

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے سیلٹا ویگو کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کردیا۔

ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2 گول بنانے کے بعد 2 میں معاونت بھی کی، برازیلین اسٹرائیکر نیمار، ریکیٹس اور اومٹیٹی نے ایک ایک بار گیند کو جال کے سپرد کیا، رئیل میڈرڈ نے ایبار کو 1-4 سے مات دے دی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :میسی نے بارسلونا کو شرمندگی سے بچا لیا

کریم بینزیما نے 2 جب کہ جیمز روڈریگوئز اور ایسنسیو نے ایک ایک گول کیا، حریف ٹیم کا خسارہ روبین پینا نے کم کیا، لیگنیز نے گرینیڈا کو 0-1 سے زیر کرلیا، فیصلہ کن گول میچس نے بنایا، ویلارئیل نے ایسپانویل کو 0-2 سے ہرادیا، سارینو نے ایک گول کیا جب کہ ایک بار گیند کو حریف پلیئر ڈیگو لوپز نے غلطی سے اپنے ہی گول پوسٹ میں پہنچادیا۔

 
Load Next Story