کے ایس ای9 کمپنیاں نادہندہ قرار فیس 9 اپریل تک ادا کرنے کی ہدایت

اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کو 2سال سے زائد عرصہ تک اپنی سالانہ فیس ادا نہ کرنے پر نادہندہ قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کو 2سال سے زائد عرصہ تک اپنی سالانہ فیس ادا نہ کرنے پر نادہندہ قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج نے لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30(1)(e) کی خلاف ورزی کرنے پر 9 کمپنیوں کو نادہندہ قرار دے دیا۔


بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادہندہ قرار دی جانے والی کمپنیوں میں چناب لمیٹڈ، ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، گمن پاکستان لمیٹڈ، گلستان ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، گلشن شپنگ ملز لمیٹڈ، مانڈوی والا مائوزرز پلاسٹک انڈسٹریز لمیٹڈ، پاک لیدر کرافٹ لمیٹڈ، ایس جی فلور لمیٹڈ اور ٹرانسمیشن انجینئرنگ انڈسٹریز لمیٹڈ شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان کمپنیوں کو 2سال سے زائد عرصہ تک اپنی سالانہ فیس ادا نہ کرنے پر نادہندہ قرار دیا گیا ہے۔ لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30(2)(a)کے تحت مندرجہ بالا کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لسٹنگ ریگولیشن کی سالانہ فیس کی ادائیگی 9 اپریل 2013 تک کر دیں بصورت دیگر لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30(2)(b)&(c) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story