بدامنی اور سول سرجن پر حملے کے خلاف سانگھڑ میں ہڑتال
کاروباری مراکز بند، تاجروں کا مظاہرہ، شہر جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا، عبدالحق، سول اسپتال دوسرے روز بھی بند
گزشتہ روز سانگھڑ میں ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کے خلاف بدھ کو دوسرے روز بھی سول اسپتال میں تالا بندی کر کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بدامنی، جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کے خلاف سانگھڑ شہر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی۔
سول اسپتال میں تمام شعبے دوسرے روز بھی بند رہے، مریض پریشان، ولیس نے سول سرجن پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف شٹر بند ہڑتال کی گئی اور شاہی بازار، ایم اے جناح روڈ، حنیف شاپنگ سینٹر، پیراڈائز شاپنگ سینٹر، مری شاپنگ سینٹر، موبائل مارکیٹ، صرافہ بازار سمیت تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے جبکہ گزشتہ روز سانگھڑ میں ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کے خلاف بدھ کو دوسرے روز بھی سول اسپتال میں تالا بندی کر کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور او پی ڈی سمیت دیگر شعبے بند رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک سانگھڑ میں امن نہیں ہوگا اور سول سرجن کو ہراساں کرنے اور ان کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ لوٹ مار کی وارداتوں کیخلاف تاجروں نے مظاہرہ بھی کیا، فیڈریشن آف کامرس سانگھڑ کے صوفی عبدالحق، ملک شیر محمد، غفار قریشی، یامین قریشی و دیگر کا کہنا تھا کہ شہر جرائم پیش افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ انہوں نے بد امنی پر فی الفور قابو پانے کا مطالبہ کیا۔