دورہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم میں عبدالرحمان کی واپسی متوقع
چیف سلیکٹر آج لاہور پہنچ جائیں گے، سلیکشن کمیٹی کا کل باضابطہ اجلاس
حال ہی میں قائد اعظم ٹرافی کے ذریعے انھوں نے کرکٹ میں کم بیک کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
رواں ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ کیلیے اسکواڈز کا انتخاب رواں ہفتے متوقع ہے،سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جمعے کولاہور میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم اور رکن سلیم جعفر جمعرات کو کراچی سے لاہور پہنچ کر ساتھیوں سے ابتدائی مشاورت کرینگے،کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جمعے کو طلب کیا گیا ہے،اس میں کوچ واٹمور اور کپتان مصباح بھی شرکت کرینگے۔ ابتدائی مرحلے میں صرف ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب ہوگا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، فاسٹ بولر جنید خان، محمد عرفان اور وہاب ریاض کو تینوں فارمیٹس میں آزمایا جا سکتا ہے۔
پابندی ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں عبدالرحمان کی واپسی متوقع ہے، وہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب مشکل میں گھر گئے تھے، حال ہی میں قائد اعظم ٹرافی کے ذریعے انھوں نے کرکٹ میں کم بیک کیا۔ یاد رہے کہ عالمی چیمپئن بھارت کو ہوم گرائونڈ پر شکست دینے کے بعد گرین شرٹس کی اگلی منزل جنوبی افریقہ ہے، جہاں وہ میزبان کیخلاف 2 ٹی ٹوئنٹی،5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچزکھیلے گی،دورے کا آغاز جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ سے ہونا ہے جو25 سے 28 جنوری تک بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائیگا۔
تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 فروری تک نیو وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں شیڈول ہے،دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 فروری تک نیولینڈز، کیپ ٹائون جبکہ تیسرا 22 سے 26 فروری تک سپر اسپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائیگا۔
2 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ یکم مارچ کو کنگزمیڈ، ڈربن جبکہ دوسرا 3 تاریخ کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں ہوگا۔5ون ڈے میچزکی سیریز سے قبل گرین شرٹس 6 مارچ کو جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے، پہلا میچ 10 مارچ کو بلوم فائونٹین، دوسرا 15 تاریخ کو سنچورین، تیسرا17کو جوہانسبرگ، چوتھا21کو ڈربن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 24 مارچ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔