گھریلو جھگڑے میں شوہر نے گولی مارکر دلہن کو قتل کردیا
اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا،ملزم مجاہد نوبیاہتا دلہن مہوش کو قتل کرکے فرار
مقتولہ کو سر کے بائیں حصے پر گولی لگی تھی جو دوسری جانب سے پار ہوگئی۔ فوٹو: فائل
MUMBAI:
ابراہیم حیدری میں جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے نوبیاہتا دلہن ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری علی محمد گوٹھ میں مجاہد عرف فوجی نے گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی نوبیاہتا دلہن23 سالہ مہوش کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، ایس ایچ او ابراہیم حیدری نیک محمد جھکرانی کے مطابق اہل محلہ نے بتایا کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور ایک روز قبل رات کو بھی ان میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتولہ کو سر کے بائیں حصے پر گولی لگی تھی جو دوسری جانب سے پار ہوگئی جسے خودکشی ظاہر کی جانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملزم مجاہد عرف فوجی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے مہوش سے چند ماہ قبل شادی کی تھی اور گزشتہ 5 ماہ سے علی محمد بروہی گوٹھ میں کرایے پر رہائش پذیر تھا ،اس سے قبل ملزم لانڈھی 36-B میں رہائش پذیر تھا تاہم سیاسی وجوہات کی بنا پر وہ علی بروہی گوٹھ میں رہتا تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔