سینیٹ میں امریکا وکینیڈا میں مساجد پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور

 ٹرمپ کے ’’اسلامی دہشتگردی‘‘ کہنے کیخلاف بھی قرارداد، تشویش سے امریکی سفیر کو آگاہ کرنیکا مطالبہ

اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

LARKANA:
ایوان بالا میں کینیڈا اورامریکا کی مساجدمیں حملے اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے اسلامی دہشتگردی کی اصطلاح استعمال کرنے پرتشویش کا اظہار کرنے کیلیے قراردادیں منظور کرلی گئیں، 3 بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد جبکہ 2 بلوں پر غور موخر کردیا گیا۔


سینیٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی سفیرکوپاکستانی عوام کی اس تشویش سے آگاہ کرے۔ ایوان میں سینیٹر سحر کامران کی اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے کم سن ملازمین اور اسٹریٹ چلڈرن کے اندراج کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی قراردادبھی منظور کرلی گئی۔

قبل ازیں سینیٹ میں مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل، پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیے گئے جبکہ پاکستان قومی ایکریڈیٹیشن کونسل بل 2016ء، پاکستان کونسل برائے سائنس وٹیکنالوجی بل 2017 سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئی۔ بعدازاں اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Load Next Story