عبداللہ شاہ غازی ؒکے مزار کی دکانوں کے کنٹریکٹ منسوخ

مزارات پر سیکیورٹی کے خدشات ہیں،سخت انتظامات کیے جائیں، شرمیلا فاروقی.

مزارات پر سیکیورٹی کے خدشات ہیں،سخت انتظامات کیے جائیں، شرمیلا فاروقی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے میڈیا اور اوقاف شرمیلا فاروقی نے سیکریٹری اوقاف کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر دکانوں سمیت تمام کنٹریکٹ منسوخ کردیے جائیں۔

مزارات پر سیکیورٹی کے شدید خدشات ہیں اس لیے سندھ بھر کے مزارات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، یہ بات انھوں نے بدھ کواپنے دفتر میں مزارات سے متعلق انتظامی کمیٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کسی بھی موٹر سائیکل کو مزار کے باہر پارک نہ کیاجائے، تمام موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو پارکنگ والے حصے میں پارک کیاجائے۔




انھوں نے کہا کہ اگر انتظامی کمیٹی مزارات کے انتظامات کو بہتر طریقے سے چلانے کی خواہش مند ہے تو وہ اوپن ٹینڈر میں حصہ لے،انھوں نے کہا کہ مزارات کے فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال کیاجائے اور زائرین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیاجائے،شرمیلا فاروقی نے سیکریٹری اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ مزارات پر کام کرنے والے تمام خدام کے لیے یونیفارم اور کارڈ بنائیں تاکہ ان کو آسانی سے پہچاناجائے، انھوں نے مزید کہا کہ مزارات پر لنگر کی تقسیم کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔
Load Next Story