لیاقت جتوئی اور ان کے بھائیوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے پیر مظہرالحق

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے دادو شوگر ملز کو دوبارہ کھلوایا اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا,پیرمظہرالحق.

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے دادو شوگر ملز کو دوبارہ کھلوایا اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا,پیرمظہرالحق. فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی پیرمظہرالحق نے کہا ہے کہ لیاقت جتوئی اور ان کے بھائی بھتہ خور ہیں جنھوں نے دادوکی زمینوں سمیت جنگلات پر قبضہ کیا ہے۔


بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ناظمین کے دور میں لیاقت جتوئی کا بیٹا کریم جتوئی جو دادو کا ضلع ناظم تھا اس نے اپنے دور میں دادو کے تعلیمی اداروں کو تباہ کیا اور ریکارڈ کرپشن کی ، انھوں نے کہا کہ کریم جتوئی نے بیٹوہائی اسکول سے جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر الیکشن لڑا تھا اور انھوں نے اپنے دور میں دادو شوگر ملز بند کرائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے دادو شوگر ملز کو دوبارہ کھلوایا اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا ،پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آتی ہے تو روزگار اور خوشحالی لاتی ہے ،پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے بے روزگاروں کو روزگار ملا ہے۔
Load Next Story