بلوچستانبیلٹ پیپر دکھانیوالے ارکان کیخلاف کارروائی کا حکم
طریقہ کار کی خلاف ورزی کی گئی، ایوان کا وقار مجروح ہوا، اسپیکر کارروائی کریں۔
پارلیمنٹ اپنے معاملات میں واحد جج ہے، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رٹ پرفیصلہ. فوٹو: فائل
بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر اسلم بھوتانی کی جانب سے برطرفی کیخلاف دائر آئینی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار کا وکیل تحریک عدم اعتماد کے طریقہ کار ، آئین اور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا، پارلیمنٹ کی کارروائی کو آئین کے آرٹیکل 69کے تحت تحفظ حاصل ہے، پارلیمنٹ اپنے اندرونی معاملات میں واحد جج ہے، عدالت صرف اس صورت میں مداخلت کرسکتی ہے جب آئین توڑا جائے، بنیادی حقوق یا کسی قانون کی خلاف ورزی ہو یا پھر کوئی رکن اسمبلی کسی جرم کا ارتکاب کرے۔
آئینی درخواست کیساتھ منسلک تصاویر کے ذریعے یہ بات عدالت کے مشاہدے میں آئی کہ بعض ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران خفیہ بیلٹ کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی جس سے ایوان کا وقار مجروح ہوا، یہ بات قابل افسوس ہے، اسپیکر ایسے ممبران کیخلاف سخت کارروائی کریں، عدالت نے اسلم بھوتانی کی درخواست 31 دسمبر کو ایک مختصر حکم میں مستردکردی تھی۔