کوٹلی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 7 زخمی

بروٹی تائی کے مقام پرگاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری.

فرسٹ ایئر کی طالبہ موقع پردم توڑگئی، 2افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے. فوٹو: فائل

کوٹلی کے نواحی علاقے تتہ پانی میں جیپ گہری کھائی میں جاگری،4افراد جاں بحق 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے علاقے تتہ پانی کے نواحی علاقے اندروٹ سیداں سے تتہ پانی آنے والی جیپAJKB 9283بروٹی تائی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس سے فرسٹ ایئر کی طالبہ فاخرہ بتول موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔




زخمیوں کو ررورل ہیلتھ سینٹر تتہ پانی لایا گیا مگر ڈاکٹر اور عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے زخمیوں کو مقامی لوگوں نے خودہی ابتدائی طبی امداد دے کرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کیا ۔ اسپتال میں مظفر مشتاق اور اختر حسین شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ شدید زخمی حالت میں اسلام آباد روانہ کی جانے والی 9ویں کلاس کی طالبہ سمعیہ عارف راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ طبی امداد کے بعد زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story