رینٹل پاورکیس انکوائری افسرکوالگ کرنے پر عدالت برہم
عدم اطمینان نہیں کیاتھا،چیئرمین نیب کے پرنسپل سیکریٹری نے غلط حوالہ دیکرہٹایا،چیف جسٹس.
عدم اطمینان نہیں کیاتھا،چیئرمین نیب کے پرنسپل سیکریٹری نے غلط حوالہ دیکرہٹایا،چیف جسٹس. فوٹو: فائل
سپریم کورٹ کے حوالے سے غلط بیانی کرنے پر سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے پرنسپل سیکرٹری فاروق ناصر اعوان کوآج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ہدایت کی ہے کہ کرایے کے بجلی گھروں کے معاملے میں ہر کیس کے بارے میں الگ رپورٹ جمع کی جائے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آر پی پی کیس کی انکوائری کرنے والے افسران کو تفتیش سے الگ کرنے کا سخت نوٹس لیا ،چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے غلط بیانی کرکے انہیں انکوائری سے الگ کر دیاہے۔چیف جسٹس نے کہا یہ حالت ہوگئی ہے کہ بدعنوانی کو روکنے والا ادارہ بدعنوانوں کو تحفظ دے رہا ہے۔
فاضل بینچ نے نیب اور حارث اسٹیل ملز کے مالک کے درمیان پلی بارگیننگ کا معاملہ احتساب عدالت پر چھوڑ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ شیخ افضل اور نیب تمام اثاثے فوری طور پر پنجاب بینک کے نام منتقل کر دیں۔ فوزی ظفر نے بتایا کہ نیب اور شیخ افضل میں پلی بارگیننگ کا معاہدہ ہو چکاہے، تین ارب 66کروڑ70لاکھ روپے نقد وصول کر لیے گئے ہیں۔