بلوچستان حبیب جالب کے بھتیجے سمیت 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ
مرنے والوں میں حساس ادارے کا انسپکٹر اور پیش امام بھی شامل،خروٹ آباد میں طالب علم کا قتل، کچلاک سے اسلحہ برآمد.
خضدار اور مند میں بھی دو افراد قتل،مستونگ میں لیویز اہلکار زخمی،بولان سے اغوا ہونے والے بی سی کے 3اہلکار بازیاب. فوٹو : اے ایف پی
کوئٹہ اور اندرون صوبہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مزید تیزی آگئی۔
مسلح افراد نے کوئٹہ میں حساس ادارے کے انسپکٹر مسجد کے پیش امام، بی این پی کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم حبیب جالب کے بھتیجے سمیت 4، خضدار اور مند میں 2افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،لیویز اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ، پنجگور میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
بولان سے اغوا ہونیوالے تین بی سی اہلکار قلات سے اور کراچی سے اغوا ہونیوالی لڑکیوں کو اوتھل سے بازیاب کرالیاگیا،سال 2013ء کے پہلے نودنوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد30اورزخمیوں کی تعداد52ہوگئی ،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کے قریب خیزی چوک پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر کامران نذیر کو قتل کردیا جو گھر سے بازار کی طرف جارہاتھا۔
سریاب روڈ پر مدرسہ انوارالعلوم کے مہتمم جامع مسجد بلال کے پیش امام مولانا امیر بخش نقشبندی کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مسجد کے سامنے قتل کردیا ،ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکل پر سوار چار افراد نے فائرنگ کرکے عزیز احمد پرکانی کوقتل کردیا جو اپنی پنسار کی دکان میں بیٹھا تھا مقتول بی این پی کے سابق سیکریٹری جنرل مرحوم حبیب جالب بلوچ کا بھتیجا تھا۔
خروٹ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈگری کالج کے طالب رحمت اﷲ کو قتل کردیا ،خضدار میں موٹرسائیکل سواروں نے جوس کی دکان پر فائرنگ کرکے دکان کے مالک سید ظہور شاہ کو قتل کردیا ،مند میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالستار کو قتل کردیا۔کچلاک میں پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے چار عدد ہینڈ گرنیڈ دو کلاشنکوف ایک پستول،تین میگزین ،سیکڑوں رائونڈز چہرے کے ماسک اور جیکٹس برآمد کرکے ایک ملزم عبداﷲ کو گرفتا رکرلیا۔