افغانستان میں 250 پولیس اہلکاروں کو زہر دیدیا گیا
حکومتی عہدیدارصوبہ قندوزمیں مارے گئے،زہردینے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی.
طالبان کاکنڑمیں10اتحادی فوجی مارنے کا دعویٰ، نیٹو اور افغان حکومت نے بیان نہیں دیا. فوٹو: اے ایف پی
KARACHI:
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 مقامی حکومتی عہدیداروں کو 2 مختلف حملوں میں ہلاک کردیا جبکہ مجموعی طور پر 250 افغان پولیس اہلکاروں کو زہر دے دیا گیا ہے۔
صوبہ قندوز کی پولیس کے نائب سربراہ غلام محمد نے بتایا کہ ضلع دشتی آرچی کے حراستی مرکز کا کمانڈر اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ اس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، حکام کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں ایک اور حملے میں ضلعی حکومت کا ایک عہدیدار بھی مارا گیا۔
دریں اثنا صوبہ بلخ میں 250 پولیس اہلکاروںکو زہر دے دیا گیا تاہم فوری طور پرکسی نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ آئی این پی کے مطابق طالبان نے کنڑ میں 10امریکی اورافغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، نیٹواورافغان حکومت کے ذرائع نے ابھی تک اس دعوے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔