کراچی میں گھر گھر جاکر ووٹروں کی تصدیق آج سے شروع نئے ووٹروں کا اندراج بھی کیا جائے گا

فوج گھرگھرنہیں جائے گی تاہم عملے کوتحفظ کیلیے ساتھ ہوگی،الیکشن کمشنرسندھ

فوج گھرگھرنہیں جائے گی تاہم عملے کوتحفظ کیلیے ساتھ ہوگی،الیکشن کمشنرسندھ۔ فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمشنرمحبوب انور نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کراچی میں گھرگھرووٹرزلسٹوں کی تصدیق کاآغازآج سے کیاجارہا ہے۔

انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل میں فوج گھرگھرنہیںجائے گی تاہم عملے کے تحفظ کیلیے فوج،رینجرز، پولیس اورضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے،مہم کاآغاز پورے کراچی میں ایک ساتھ کیاجارہاہے،عملہ تعطیل کیے بغیر10 جنوری تایکم فروری کام انجام دے گااورحساس علاقوں میں بھی جائے گا۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھون نے کہاکہ فوج کی تعداد کے بارے میں آئی ایس پی آربتاسکتی ہے،ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کاعمل سپریم کورٹ کی ہدایت پرکیا جا رہاہے،امیدہے تمام سیاسی جماعتیںاس معاملے میں تعاون کریںگی۔

انھوں نے کہاکہ نادراکی جانب سے مہیا کردہ انتخابی فہرستوں میں مجموعی ووٹرزکی تعداد69لاکھ26 ہزار 301ہے جبکہ13ہزار622شماریاتی بلاک ہیں،انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی مہم کے دوران نئے ووٹرز کے بھی اندراج کیے جائیںگے،تصدیق کنندگان کوفارمزاوراسٹیشنری فراہم کردی گئی ہے،انتخابی فہرستوں کوشفاف بنانے کیلیے الیکشن کمیشن نے عملے کی باقاعدہ چھان بین کی ہے اوراس پوری مہم کی کڑی نگرانی کی جائیگی، تصدیق کا عمل نئے طریقے سے کیا جارہا ہے۔




چار اقسام کے فارم تصدیق کنندہ کودیے گئے ہی،انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل کا آغازخانہ شماری سے کیا جارہا ہے جس میں تصدیق کنندگان اپنے اپنے تفویض کردہ شماریاتی بلاکس کے گھر کو گھرانہ نمبر لگائے گااور سربراہ کا نام وشناختی کارڈنمبرمقررہ فارم کے ذریعے پرکرے گا، اگر کوئی ووٹراپنے کوائف کی تصدیق ذاتی طور پرکرنے کاخواہش مند ہواتوتصدیق کنندہ نہ صرف اسے کوائف کی تصدیق کرائے گابلکہ فارم میں مہیاکردہ کالم میں ووٹرکے انگوٹھے کانشان ثبت کرایا جائیگا اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر نصدیق کنندہ اپنے دستخط بھی کرے گا۔

پانچوں اضلاع میں ووٹرزلسٹوںکی تصدیق کے عمل میں شریک مجموعی طورپرعملے کی تعداد14 ہزار718ہے جس میں رجسٹریشن افسران5، اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران 197،سپروائزر3ہزار 216اور تصدیقی عملہ 11ہزار 300شامل ہے۔
Load Next Story