کراچی میں ٹارگٹ کلنگ حکیم احمد برکاتی اور انجینئر علی حیدر سمیت 3جاں بحق
نارتھ کراچی میںلال قلعہ گرامراسکول کے مالک علی حیدرہلاک،اورنگی میںمتحدہ کاکارکن مارا گیا،10زخمی
مقتول حیم محمود برکاتی کے صاحبزادے جماعت اسالمی سے تعلق رکھتے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
LONDON:
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں صدارتی ایوارڈیافتہ اور حکیم سعیدکے دیرینہ ساتھی ضعیف العمرحکیم سیدمحموداحمدبرکاتی سمیت3افرادجاں بحق ہوگئے،دیگر واقعات میں10افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جوہرآبادکے علاقے فیڈرل بی ایریابلاک6تعلیمی باغ کے سامنے واقع برکاتی دواخانہ میں2افراد نے داخل ہو کر شہرت یافتہ نبض شناس حکیم 88 سالہ سیدمحموداحمد برکاتی پرفائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے ، واردات کے بعدملزمان فرارہوگئے ،فائرنگ سے مطب میں بھگدڑ مچ گئی،مقتول گلبرگ ٹاؤن یونین کونسل نمبر 6 کے سابق ناظم مجاہدمحمودبرکاتی کے والدتھے۔
ڈی ایس پی جوہر آبادسلیم اختر نے بتایا کہ مقتول کا گزشتہ 20 سال سے زائدعرصے سے مطب تھااور وہ ہفتے میں بعض روزصبح 10 بجے سے ایک بجے مریضوں کو فیڈرل بی ایریامیں تعلیمی باغ کے سامنے دیکھتے تھے ،مطب میں دوائیاں تیار کرنے والے 14 سال پرانے ملازم نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ ایک لڑکاآیااس نے پوچھاکہ بڑے حکیم صاحب کودکھاناہے جس پراسے لائن میں بیٹھادیاچندمنٹوںکے بعد ایک اور لڑکامطب میں داخل ہوااور بڑے حکیم صاحب کا پوچھااورلائن میں بیٹھ گیا اس دوران وہ دوائی بنانے میں مصروف ہوگیاجبکہ حکیم صاحب ایک مریض کواندر دیکھ رہے تھے کہ اس دوران ایک نوجوان نے ان کمرے میں گھس کرفائرنگ کر دی جس سے حکیم صاحب کی گردن اورسر پر گولی لگی۔
ملزمان ایک روز قبل بھی مطب پر آئے تھے اورمجاہد محمودبرکاتی کے بارے میں معلوم کیا تھا ، مقتول فیڈرل بی ایریابلاک 14 مکان نمبر 803 کے رہائشی تھے جبکہ مقتول عالمی شہرت یافتہ نبض شناس حکیم تھے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ حکیم محموداحمد برکاتی 1926میں بھارتی ریاست راجھستان میں پیداہوئے،درس نظامی اجمیرشریف سے کیااورفاضل ادب الہ آبادسے کیا،وہ طب کی تعلیم سے1947 میں فارغ ہوئے،انہیں علمی قابلیت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 2001میں صدارتی ایوارڈسے نوازا تھا،انھوں نے مختلف ناموں سے 40کتابیں تنصیف کی ہیں،اس وقت وہ دو کتابیں لکھ رہے تھے جن کے عنوان :حضورکے دور میں زندگی کیاتھی ؟ : اور طب کی تاریخ۔ان کی آخری کتاب 10 ہزار صفحات پرمشتمل ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں تھی ،87 سالہ حکیم محمود احمد برکاتی،حکیم محمدسعید کے دیرینہ ساتھی تھے۔
حکیم محموداحمد برکاتی کے صاحبزادے مجاہداحمدبرکاتی جماعت اسلامی کے مقامی رہنماہیں،وہ الخدمت کے سابق یوسی ناظم گلبرگ رہ چکے ہیں ۔نارتھ کراچی سیکٹر 11-A میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سفیدرنگ کی کلٹس کار نمبر AHZ-993 پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار52سالہ سیدعلی حیدرموقع پرہی جاں بحق ہوگئے،مقتول نارتھ کراچی سیکٹر 11-A میں واقع لال قلعہ گرامراسکول کے مالک اورپرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدربھی تھے،وہ اپنی رہائش گاہ جوکہ اسکول سے کچھ فاصلے پرہے سے نکلے ہی تھے کہ انھیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔
مقتول3بچوں کے باپ اورگزشتہ کئی سالوں سے اسکول چلارہے تھے،اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11 اسٹار گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ شکیل احمدہلاک ہوگیا،مقتول کو سر اورسینے پر 3 گولیاں لگی تھیں، چندروزبعد مقتول کی بہن کی شادی ہے اوروہ جہیزکاکچھ سامان خریدنے کے لیے گھر سے نکلا تھا،مقتول شکیل احمد متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 118-A کاکارکن اور شاہ ولی اﷲ نگر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا،شکیل کی ہلاکت پرخوشیوں سے بھراہواگھرماتم کدے میں تبدیل ہوگیا،مقتول کی میت رہائش گاہ پہنچی توکہرام مچ گیااورعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
نامعلوم افرادنے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔گلبرگ کے علاقے بلاک 13 فیڈرل بی ایریامیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ29 سالہ عادل خان کوزخمی کر دیااورفرار ہوگئے۔سپر مارکیٹ کے علاقے تین ہٹی بلوچ مسجدکے قریب فائرنگ سے 25 سالہ راحیل زخمی ہوگیا۔قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ شان زادہ زخمی ہوگیا۔
گلشن اقبال کے علاقے بلاک13/Eوسیم باغ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے18سالہ محمدشمیرزخمی ہوگیا، جہانگیر روڈ نوری شاہ بابا کے مزار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے19 دانش زخمی ہو گیا،زخمی ہونے والا پی آئی بی کالونی کا رہائشی اورسنی تحریک پی آئی بی کالونی سیکٹر کا کارکن ہے،دانش کی حالت تشویشناک ہے۔ماڑی پورگریکس میںنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28 سالہ طارق زمان زخمی ہو گیا۔