یوسف مرزاکاتحریری موقف مسترداسلامی نظریاتی کونسل کوریفرنس بھیجنے کافیصلہ

یوسف بیگ مرزاکا موقف قومی اسمبلی کے رولزکے مطابق نہیں، معاملہ میں زیر غور رہے گا، قائمہ کمیٹی کی رولنگ

سابق بیوی کے ساتھ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،کمیٹی طلب نہیں کرسکتی، یوسف بیگ مرزا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میںیوسف بیگ مرزاپیش نہیں ہوئے۔


کمیٹی نے یوسف مرزاکاتحریری موقف مسترد کرتے ہوئے بچے کی ولدیت کے انکارسے متعلق ان کے موقف کی شرعی رائے معلوم کرنے کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کوریفرنس بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔

چیئرمین ریاض فتیانہ کی صدارت میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یوسف مرزانے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ قومی اسمبلی کے رولزکے مطابق ان کاسابق بیوی کے ساتھ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،کمیٹی طلب نہیں کرسکتی، کمیٹی نے مذکورہ موقف مستردکرتے ہوئے واضح کیا کہ یوسف بیگ مرزاکا موقف قومی اسمبلی کے رولزکے مطابق نہیں،یہ معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور رہے گا،معاملہ آئندہ اجلاس تک مؤخرکردیاگیا۔
Load Next Story