طاہرالقادری ایف نائن پردھرنا دیں ڈی چوک پر مسئلہ ہوگا رحمان ملک
حساس مقامات سے اہلکار ہٹانا پڑیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کو پریشانی اور مسائل ہوں گے، رحمان ملک
دہشت گردی کا سامنا ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کی حفاظت پر مامور ہیں، پیغام۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ میں نے طاہر القادری کو دھرنے کیلیے اسلام آباد میں ایف نائن پارک دینے کی پیشکش کی ہے۔
طاہر القادری کے مارچ کیلیے حساس مقامات سے اہلکاروں کو ہٹانا پڑے گا۔ ایک ٹی وی کے مطابق رحمٰن ملک نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طاہر القادری اسلام آباد کے ڈی چوک آنا چاہتے ہیں جس سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اور اس سے اسلام آباد کے شہریوں کیلیے بڑا مسئلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عام شہریوں کی حفاظت پر مامور ہیں، ہمیں طاہر القادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے حساس مقامات سے اہلکار ہٹانا پڑیں گے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لانگ مارچ میں سیکیورٹی کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی لانگ مارچ کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔