جنوبی کوریا؛ خاتون صدر پارک گیون ہائی کا مواخذہ، عدالت کل فیصلہ سنائے گی

اے ایف پی / خبر ایجنسیاں  جمعرات 9 مارچ 2017
عوامی آگہی کیلیے فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔فوٹو : فائل

عوامی آگہی کیلیے فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔فوٹو : فائل

سیول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت جمعے کو صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کی ویب سائٹ پرجاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرکومستقل عہدے سے ہٹانے یابحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ جمعے کو دن 11 بجے دیاجائے گا جبکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی آگہی کیلیے فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدرپارک گیون کے خلاف مواخذے کی قرارداد 9 دسمبر کوپارلیمنٹ نے واضح اکثریت سے منظورکی تھی۔ ان پراپنے دورصدارت میںاختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن کے الزامات ہیں جس پر لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پراحتجاج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔