فواد احمد بیٹ کے بغیر بیٹنگ کیلیے میدان میں جا کر مذاق کا نشانہ بن گئے

ایک ساتھی کھلاڑی نے پیچھے سے آواز لگاکر انھیں واپس بلا کر بیٹ تھمایا۔

ایک ساتھی کھلاڑی نے پیچھے سے آواز لگاکر انھیں واپس بلا کر بیٹ تھمایا۔ فوٹو : فائل

ایک ڈومیسٹک میچ میں پاکستان نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد بغیر بیٹ کے بیٹنگ کیلیے میدان میں چلے گئے۔


فواد احمد اپنی ڈومیسٹک ٹیم وکٹوریہ کی جانب سے عام طور پر 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں۔ شیفلڈ شیلڈ میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا سے میچ کے دوران فواد اس وقت مذاق بن کر رہ گئے جب گلوز پہن کر بغیر بیٹ تھامے بیٹنگ کیلیے وکٹ کی جانب چل دیے، بعدازاں ان کے ایک ساتھی کھلاڑی نے پیچھے سے آواز لگاکر انھیں واپس بلا کر بیٹ تھمایا۔
Load Next Story