پلاٹ کے تنازع پر 2گروہوں میں مورچہ بند فائرنگ

ڈی ایس پی بلدیہ قمر شیروانی نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے خلاف مقدمات داخل کیے جا رہے ہیں۔

شدید فائرنگ کے پیش نظر پولیس کی بکتر بند گاڑی اور ایدھی ایمبولینس بھی طلب کر لی گئی. فوٹو : فائل

پلاٹ کے تنازع پر دو گروہوں میں شدید فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس نے 3افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے 4مقدمات درج کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حد میں واقع نیو سٹیزن کالونی کے قریب کروڑوں روپے کے قیمتی پلاٹ کے تنازع پر دو گروہوں کے مسلح افراد نے مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور گولیاں لگنے سے اللہ بچائو کھوسو زخمی ہوگیا۔




شدید فائرنگ کے پیش نظر پولیس کی بکتر بند گاڑی اور ایدھی ایمبولینس بھی طلب کر لی گئی ، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ پر مسلح افراد فرار ہو گئے، پولیس نے 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایس پی بلدیہ قمر شیروانی نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے خلاف مقدمات داخل کیے جا رہے ہیں۔
Load Next Story