ٹنڈوالٰہیارخسرہ سے بچائو کیلیے 14 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن
مزید ویکسین آج پہنچ جائے گی، سول اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم نہ کیا جاسکا
ٹنڈوالٰہیار میں خسرہ کنٹرول اور ویکسینیشن کے فوکل پرسن نے بتایا کہ تعلقہ میں 14 ہزار بچوں کو خسرے سے بچائو کی ویکسین دی گئی۔ فوٹو: فائل
سندھ بھر میں خسرے کی مہلک بیماری سے ہلاکتوں کے بعد ٹنڈوالٰہیار میں بھی محکمہ صحت جاگ اٹھا، ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا۔
محکمہ صحت ٹنڈوالٰہیار کے مطابق 14 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئیں، لاکھوں بچے تاحال ویکسین پینے سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں خسرے سے سیکڑوں بچے جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اس صورت حال کے پیش نظر ٹنڈوالٰہیار میں بھی صحت کا محکمہ جاگ اٹھا ہے۔
ٹنڈوالٰہیار میں خسرہ کنٹرول اور ویکسینیشن کے فوکل پرسن نے بتایا کہ تعلقہ میں 14 ہزار بچوں کو خسرے سے بچائو کی ویکسین دی گئی جبکہ خسرے سے بچائو کے لیے50 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ویکسین آج پہنچ جائے گی ۔دوسری جانب سول اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم نہ ہونے کے باعث وباء سے متاثر بچوں کا علاج نجی اسپتالوں میں کیا جارہاہے۔