جوہر آباد پولیس مقابلے میں موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا سر غنہ گرفتار
چوری اور چھینی گئی 4موٹرسائیکلیں درآمد،ملزم کا ساتھی جبران فرار ہوگیا
ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد نادر شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزم محمد نعیم کی نشاندہی پر قریبی جھاڑیوں سے مزید 3موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ فوٹو: فائل
جوہرآباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چوری اور چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جو ہرآباد فیڈرل بی ایریا بلاک 7 عرشی شاپنگ سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر گروہ محمد نعیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کے ایک موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی جبکہ ملزم کا ساتھی جبران موقع سے فرار ہو گیا ، ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد نادر شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزم محمد نعیم کی نشاندہی پر قریبی جھاڑیوں سے مزید 3موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ برآمد کی جانے والے موٹر سائیکلیں سولجر بازار ، گلشن اقبال ، گلبرگ اور جوہر آباد سے چوری اور چینی گئیں تھی ، گرفتار ملزم اس قبل بھی 15سے زائد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ، انھوں نے بتایاکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔