تاجر اغوا کیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی بیوی پر فرد جرم عائد

ملزمہ نے جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر عائد کردہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں

فاضل عدالت نے استغاثہ کو ملزمہ کے خلاف اپنے الزامات کی تائید میں گواہ 22جنوری کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

سیشن جج بشیر احمد کھوسو پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 01نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں صبیحہ شاہد پر فرد جرم عائد کردی۔


تاہم ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر عائد کردہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ، فاضل عدالت نے استغاثہ کو ملزمہ کے خلاف اپنے الزامات کی تائید میں گواہ 22جنوری کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی، استغاثہ کے مطابق ملزمہ قاری شاہد کی اہلیہ ہے اور اس نے تاجر ریاض چنائے کو اغوا کرکے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا تھا،تاہم پولیس مقابلے میں قاری شاہد سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے اورمغوی کو بازیاب کرالیا گیاتھا۔
Load Next Story